۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
برسی کی تقریب

حوزہ/ علمائے سیسکو شگر مقیم قم کی جانب سے شیخ مہدی مقدسی کی تیسری برسی کی مناسبت تقریب کا انعقاد و علمائے کرام کے زندگینامہ پر مشتمل کتابچہ ”کواکب سیسکو“کی رونمائی اور اہل قلم حضرات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے نفیس انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے سیسکو شگر مقیم قم کی جانب سے شیخ مہدی مقدسی اعلی اللہ مقامہ کی تیسری برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب گزشتہ رات مسجدِ رمضان قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، برسی کی تقریب کے دوران، علمائے کرام کے زندگینامہ پر مشتمل کتابچہ ”کواکب سیسکو“کی رونمائی اور اہل قلم حضرات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے نفیس انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسین چمن آبادی صاحب نے مرحوم شیخ مہدی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی اور تبلیغی خدمات، احیائے دین اور معنوی کرامات کا ذکر کیا اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔موصوف نے شیخ صاحب کی اسلام دوستی، جذبۂ ایثار، خدمت خلق اور مستجاب الدعوات کے حوالے سے کئی ایک واقعات بیان کئے اور وہ تمام واقعات صرف ان کے اپنے خاندان کے ساتھ پیش آئے تھے اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شیخ صاحب کی پوری زندگی کے روحانی واقعات کو بیان کرنا سوئی سے پہاڑ کھودنے کے مترادف ہے۔

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید موسوی نے احیائے ثقافتِ اسلامی اور علماء کی ذمہ داری کے موضوع پر مفصل گفتگو کی۔ انہوں نے ثقافتِ اسلامی کے احیاء کی ضرورت، اس کی راہ میں موجود مشکلات اور راہ حل پیش کرتے ہوئے علمائے کرام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ثقافتِ اسلامی کے احیاء صرف مقالات اور مضمون لکھنے سے نہیں بلکہ زمان ومکان شناس ہونے اور مناسب وقت پر اقدام کرنے سے ہی ممکن ہے۔

سید سعید نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ثقافت فطرت سے جدا نہیں ہے، مزید کہا کہ احیائے ثقافتِ اسلامی کے لئے شیخ مہدی کی ذات نمونہ عمل ہے آپ نے کبھی ضرورت سے زیادہ مالِ امام عج کا استعمال کیا اور نہ دین پر کبھی اپنے نفس کو مقدم کیا، اسی لئے آج مخالفین سمیت پورے اہل علاقہ آپ کی عظمت کا قائل ہیں۔سیمینار کے آخر میں شیخ بشیر مقدسی نے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .